Add Poetry

اڑتا خاک سر پے چھومتا دیکھو دیوانہ آتا ہے

Poet: By: Peerzada Arshad Ali Kulzum, harrisburg pa usa

اڑتا خاک سر پے چھومتا دیکھو دیوانہ آتا ہے
ہزاروں انگلیاں اٹھتی ہیں ہائے مستانہ آتا ہے

آتے دیکھتے سہم سے گئے کیوں وہ
طوفانوں کو بھی دیکھو گھبرانا آتا ہے

آئے گا اسے کبھی میری وفا پے یقن
لوٹنا دل اور جان کا دینا نظرانا آتا ہے

اری شمع بچا کے دیکھ کتنی تیری طاقت ہے میں دیکھوں
قسم ہے حسن کی تیرے پروانے کو بھی مر جانا آتا ہے

شبنم کی طرح رو کے کیوں خود کو بدنام کریں
گر رو دئیے تو دریا بہانہ آتا ہے

کبھی حساب لوں گا تیری جفاؤں کا میں ظالم
تجھے تو روز روز یہ جو دل دکھانا آتا ہے

بھرے زخم جہاں کی باتوں کے مشکل سے ابھی ابھی
ہو جاہیں پھر ہرے وہ خوب تجھے ستانا آتا ہے

ارشد جی گزر ہوتا تھا جب میرا پریوں کے کوچے سے
وہ کہہ اٹھتی تھیں بیک وقت کہاں سے لیے یہ سارا زمانہ آتا ہے

Rate it:
Views: 570
28 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets