اک بھی نہیں ایسا جو ہمیں دل سے ملا

Poet: By: Mohsin Raza, khi

ہر شخص ہی جیسے رخِ باطل سے ملا ہو
اک بھی نہیں ایسا جو ہمیں دل سے ملا ہو

پھر راہ سے رہبر سے مسافت سے گلہ کیا
جب حکم پلٹ جانے کا منزل سے ملا ہو

انداز ملاقات بھی اس بار جدا تھا
جیسے کہ انہیں وقت بھی مشکل سے ملا ہو
 

Rate it:
Views: 603
17 Jul, 2010