اک بے نام سے تعلق کو نبھانے کیلئے

Poet: Usman Tarar By: Usman Tarar, Hafizabad

صرف اک شخص کا ساتھ نبھانے کیلئے
لا تعلق ٹھرا میں سارے زمانے کیلئے

عمر بھر کے غم خرید لئے میں نے
چند لمحوں کے مسکرانے کیلئے

اشک پلکوں میں سنبھال رکھے ہیں
چراغ آنکھوں کے جلانے کیلئے

تھا میرا گریبان میرے ہاتھوں میں
اس سے کیا بڑا تماشا ہو دکھانے کیلئے

خود اپنی اناؤں کو میں نے ڈھیر کیا
اک بے نام سے تعلق کو نبھانے کیلئے

سوکھے پتوں پہ تتلیوں کا آنا عثمان
رسم اچھی ہے سبق سکھانے کیلئے

Rate it:
Views: 801
22 Dec, 2008