Add Poetry

اک تری خاطر یہ وشمہ پھر سے قرباں ہو گئی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

بار گاہِ عشق میں، میں سجدہ ریزاں ہو گئی
داستاں سن کر تری تو خود پریشاں ہو گئی

اب نہیں ہے حوصلہ ، میں آزماؤں کیا تجھے
بے بسی سی آج پھر سے یہ نمایاں ہوگئی

یاد وہ آتی رہی عہدِ وفا کی داستاں
جب دیا بجھنے لگا تھا میں فروزاں ہو گئی

ضبطِ غم نا ہو سکا ، فریاد شکوہ بن گئی
یاد تیری جب بھی آئی میں غزل خواں ہو گئی

درمیاں کیا کیا دلوں میں حادثے ہوتے رہے
اک تری خاطر یہ وشمہ پھر سے قرباں ہو گئی

Rate it:
Views: 242
27 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets