اک حسیں صورت نگاہوں میں رہتی ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiاک حسیں صورت نگاہوں میں رہتی ہے
روشنی سی ان نگاہوں میں رہتی ہے
خوبصورت مناظر وابسطہ ہیں اس سے
اک راگنی سی سنائی دیتی رہتی ہے
عکس ہے اس کا پھولوں جیسا چمن میں
اک خوشبو سی فضائوں میں رہتی ہے
اس کے خدوخال ہیں پریوں جیسے
اک نازکی اس کی آدائوں میں رہتی ہے
کبھی تو آئے گا ہم سے ملنے چمن میں
اک خواہش وصال راہوں میں رہتی ہے
More Love / Romantic Poetry






