اک دن اچانک جلا ایسا چراغ محبت کا
Poet: Qasim Shuakh By: Qasim Shuakh, Mananwala Sheikhupuraاک دن اچانک جلا ایسا چراغ محبت کا
لگا گیا دل پہ ہمارے داغ محبت کا
تڑپایا خود کو بہت ہجر کی راتوں میں
مگر مٹ نہ سکا دل سے داغ محبت کا
شبنم کے قطروں میں پھولوںکی خوشبو بھی
بنا گیاہمیں بھی خوشبو دار باغ محبت کا
آنکھوں کی ٹھنڈک میں شعلوں کی گرمی میں
ٹھکانا معلوم نہ کر سکا دماغ محبت کا
جی جان سےکوشش کی محبت سے ملنے کی
تھوڑا سا بھی" شوخ " نہ ملا سراغ محبت کا
More Love / Romantic Poetry






