چھوڑ کے تم کو جانے والا
اک دن لوٹ کے آئے تو
یاد کا آنچل خوشبو بن کر
پھر تم پر لہرائے تو
کوئی پرانا زخم کریدے
میٹھا درد جگائے تو
گزرے پل کا دلکش سپنا
آنکھوں میں بس جائے تو
دل پر زخم لگانے والا
مرہم لے کر آئے تو
مان کا شیشہ توڑنے والا
پھر سے جوڑنے آئے تو
دھوپ میں چھوڑ کے جانے والا
سایہ بن کر آئے تو
دل سےدل کی رائے نہ پوچھو
دل پاگل ہو جائے تو
چھوڑ کے تم کو جانے والا
اک دن لوٹ کے آئے تو