اک سایہ دیوار پہ تھا

Poet: Afzal Chohan By: Afzal Chohan, muzaffar garh

جیسے کوئی مار پہ تھا
اک سایہ دیوار پہ تھا

ماضی حال اور مستقبل
اب اس کے اقرار پہ تھا

گڈی الجھی بیری میں
زخمی گڈا تار پہ تھا

گزرا اپنا جیون یوں
جیسے میں تلوار پہ تھا

نیند میں صدیاں بیت گءیں
پتھر ہی تو غار پہ تھا

Rate it:
Views: 376
05 Dec, 2010