Add Poetry

اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا

Poet: Qasim Shuakh By: Qasim Shuakh, Mananwala Sheikhupura

اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا
رخ اپنا ہم سے موڑ گیا

وھ ہم میں سب سے پیارا تھا
وھ بہت اچھا دوست ہمارا تھا

کب ہم نے ایسا سمجھا تھا
کب ہم نے ایسا سوچب تھا

اک دن چھوڑ ہمیں وھ جاۓ گا
ہم سب کو بے حد تڑپاۓ گا

اب کس سے میں بات کروں
اب کس سے میں ملاقات کروں

اداسی کا پیراہن ہم پر اوڑھ گیا
اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا

اس شخص کی ہنسی ایسی تھی
گلاب کی خوشبو جیسی تھی

خوشیوں کا ہوتا ہجوم سا تھا

میرا یار بڑا ہی معصوم سا تھا

اس کی یاد بہت اب آتی ہے
میرے دل کو بڑا ہی تڑپاتی ہے

ہاں ہوتا ہے ! ہاں ہوتا ہے
اب دل تو روز ہی روتا ہے

سب سے رشتے ناطے توڑ گیا
اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا

اب کون شرارتیں کرے گا
اب کون شکائیتیں کرے گا

اب کس سے میں لڑوں گا
اب کس سے شکوھ کروں گا

اب کس کو گلے لگاؤں گا
کسے دل کا حال سناؤں گا

اب سب لوگ چپ رہیں گے
بس اتنا ہی وھ کہیں گے

دل کو دل سے جوڑ گیا
اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا

اب کیسے یارو! میں کاش! کروں
اس جیسا دنیا میں تلاش کروں

شاید مجھ سے کوئ قصور ہوا ہے
میری اکھیوں سے وھ دور ہوا ہے

یہ سب کچھ ہونا ضرور تھا
میرے رب کو یہی منظور تھا

اس نے ساتھ ہمارا چھوڑنا تھا
ہم سب کا ، تمہارا چھڑنا تھا

پیچھے اپنے غم وھ چھوڑ گیا
اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا

وھ ' شوخ ' مجھے جب کہتا تھا

اپنی دھیمی دھیمی آواز سے یارو
ہنس کے گلے لگا کے یارو

وھ ' شوخ ' مجھے جب کہتا تھا

مجھے یہ نہیں آتا سمجھا دو نہ
مجھے وھ نہیں آتا پڑھا دو نہ

وھ ' شوخ ' مجھے جب کہتا تھا

اس موضوع پہ اک شعر ہو جاۓ
چند لفظوں کا اک ڈھیر ہو جاۓ

اب کون کہے گا
' شوخ ' مجھے

تم آؤ نہ یہاں بیٹھو نہ
تم جاؤ نہ یہاں بیٹھو نہ

اب کون کہے گا
' شوخ ' مجھے

یہ چھوٹا سا سوال سمجھا دو نہ
میرے دل کا مسئلہ سلجھا دو نہ

اب کون کہے گا
' شوخ ' مجھے

میرے یار میری تم جان ہو
تم میرے ہو میری پہچان ہو

اس دنیا سے وھ دوڑ گیا
اک شخص جو ہم کو چھوڑ گیا

Rate it:
Views: 411
19 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets