Add Poetry

اک شمع محبت کی ہی جلائے ہوئے ہیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

اک شمع محبت کی ہی جلائے ہوئے ہیں
قندیل وفا بن کے وہ شرمائے ہوئے ہیں

بدلے ہوئے موسم میں خزاؤں کی جھلک ہے
خواہش کے پرندے جو شجر آئے ہوئے ہیں

تنہائی کےصحراؤں میں جل جاؤں نہ تنہا
آجاؤ کہ پھر باردگر لائے ہوئے ہیں

مجبور سہی وقت سے ہاری جو ہوئی ہوں
وہ بھی تو مرے دل کا نگرپائے ہوئے ہیں

اس سے بھی نہیں مجھ کو یہ شکوہ نہ شکایت
پنچھی بھی محبت کا نظر آئے ہوئے ہیں

یہ رسم وفا عشق و محبت کی بقا ہے
اس عشق کو یوں ہی نہیں بنوائے ہوئے ہیں

بیٹھی ہوں خیالات کی جس سیج پہ وشمہ
یخ بستہ ہواؤں کو یہ بھیلائے ہوئے ہیں

Rate it:
Views: 379
23 Sep, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets