اک لفظ ہے محبت
Poet: By: Ubaid Gabani, Karachiکئی کہانیاں سی ہیں
بہت پرسوز لمحے ہیں
بہت نادانیاں سی ہیں
کہیں پہ دیپ جلتے ہیں
سویرا ہی سویرا ہے
مدھر روانیاں سی ہیں
اک لفظ ہے محبت
کئی کہانیاں سی ہیں
پیار کی ندیا بہتی ہے
ساحل شور مچاتے ہیں
ساتھ دکھوں کی برکھا ہے
عجب کہانیاں سی ہیں
اک لفظ ہے محبت
کئی کہانیاں سی ہیں
پھولوں میں کئی رنگ
رنگوں میں پھیلی خوشبو
ان میں بسا ہے چہرا تیرا
خوشبو کی روانیاں سی ہیں
اک لفظ ہے محبت
کئی کہانیاں سی ہیں
More Love / Romantic Poetry






