اک پل میں اپنا بنا لیا
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaاک پل میں اپنا بنا لیا
مجھے مجھ سے ہی چرا لیا
دیکھا میری آنکھوں میں اس ادا سے
کہ مجھے اپنا دیوانہ بنا لیا
سما گئے میری ہر دھڑکن میں
کہ خود کو میرے جینے کی وجہ بنا لیا
اتنا حسین تھا گفتگو انداز تیرا
کہ اپنی باتوں سے مجھے اپنا بنا لیا
اور کیا تعریف کروں میں تمہاری
تم نے تو میری نیندوں کو ہی چرا لیا
خاموش رہ کر تم نے کیسا راگ گنگونا لیا
کہ میں نے اپنی ذات کو تیرے لیے بھلا لیا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






