اک پیار تجھے کرنا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارکاک پیار تجھے کرنا
لگتا ہے مجھے ایسے
تم چاند ہو اور تیری
میں سحر کا سایہ ہوں
چاہت کے سمندر میں
کرنوں کی طرح اترو
اک عکس ترا شبنم
اک روپ گلوں سا ہے
مہکار ہے کلیوں سی
جھنکار ہے خوشبو تری
اب اور نہ تڑپاؤ
بارش کی طرح آؤ
میں سوکھی مٹی ہوں
تم مجھ پہ برس جاؤ
More Love / Romantic Poetry






