Add Poetry

اکیلا کبھی عید نہ کر

Poet: By: Khalid Pervez, Pasrur Saukin Wind

گزرے ہوئے لمحوں کی گفت و شنید نہ کر
اب اپنوں یا بیگانوں پہ کوئی تنقید نہ کر

وقت لیتا نہیں آغوش محبت میں آ کر
ہاتھ سے بنا گلشن غیروں سے امید نہ کر

چل دیکھ کر زمانے کی ویران راہوں میں
جو دے پل کا آرام وہ پل کبھی خرید نہ کر

مقام اول محنت سے ملتا ہے خوشی کے لئے
ہر لفظ سے کچھ کر حاصل فقط تردید نہ کر

تجھ میں ہے سکت تو جی کسی کے لئے خالد
سجا کر تن کو اپنے اکیلا کبھی عید نہ کر

Rate it:
Views: 396
08 Dec, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets