ایک بار اگر آپ کی دید ہو جاتی
پھر خوشیوں بھری ہماری عید ہو جاتی
جھوٹا وعدہ ہی کر کے ٹال دیتے
آپ سے ملنے کی کچھ امید ہو جاتی
اب تک آپ کے انتظار میں بیٹھے ہوتے
جو آپ کی جانب سے نا تردید ہو جاتی
کوئی محبتوں بھرا پیغام ہی بھیج دیتے
اس طرح ہمیں خوشی مزید ہو جاتی
پرانے اشعار ہی بھیجتے ہیں اصغر کو
کیا تھا جو عید پہ شاعری جدید ہو جاتی