اگر اسےخط لکھوں تو کیا لکھوں
جان وفا لکھوں یا باد صبالکھوں
جب تک خط کا مضموں نہیں ملتا
تب تک اس دل کو سکوں نہیں ملتا
پیار بھرا خط کبھی لکھا نہیں ہے
محبت کا مزہ ابھی چکھا نہیں ہے
میری زندگی میں ابھی کوئی آیا نہیں
الفت کیا ہےکسی نےسمجھایا نہیں
میرےپاس الفاظ کی کمی رہتی ہے
خط لکھتےآنکھ میں نمی رہتی ہے
آنسوؤں کی روانی میں کچھ نظرآتانہیں
جو لکھتا ہوں کسی سےپڑھاجاتانہیں