اگر تم دو اجازت تو

Poet: ندیم مراد By: ندیم مراد, امٹاٹا ساؤتھ افریکا

اگر تم دو اجازت تو
مجھے تم سے ابھی سرگوشیاں کرنی ہیں چُپکے سے
اگر تم دو اجازت تو
مجھے دینا ہے نازک سے تمہارے ہاتھ پر بوسہ
اگر تم دو اجازت تو
ترے دامن کو بھرنا ہے نئے موسم کے پھولوں سے
اگر تم دو اجازت تو
تم اتنا کھل کھلا کر ہنس پڑو وہ بات کہنی ہے
اگر تم دو اجازت تو
ذرا سا پاس آؤ تو تمہارے کان میں کہہ دوں
مجھے تم سے محبت ہے
اگر تم دو اجازت تو
یہ جملہ زور سے کہہ دوں
اگر تم دو اجازت تو

Rate it:
Views: 479
02 Sep, 2012