اگر وہ روٹھا نہیں
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTاگر وہ روٹھا نہیں تو پھر جدا کیوں ہے
بے سبب وہ مجھے چھوڑ کے گیا کیوں ہے
اسے مجھ سے محبت نہیں تو پھر بتاؤ یارو
وہ ہر کسی سے میرا حال پوچھتا کیوں ہے
میں تیری چاہت نہیں تو نے ہی تو کہا تھا
تیری ڈائری میں پھر میرا ہی نام لکھا کیوں ہے
بھری دنیا میں جو مجھے کر گیا تھا تنہا
کسی کا ہونے کے بعد پھر وہ تنہا کیوں ہے
دل توڑنا حال پہ میرے ہنسنا عادت تھی جسکی
آج وہ میرے گلے لگ کر رویا کیوں ہے
کیوں خاموش ہو تم کیوں بہا رہے ہو آنسو
کیا سبب ہے تمہارا حال ایسا ہوا کیوں ہے
More Love / Romantic Poetry






