ایسی بےدردی سے فون پٹخ کرجاتےنہیں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

کسی کو فون پرزیادہ دیر لٹکاتے نہیں ہیں
ایسی بےدردی سے فون پٹخ کرجاتےنہیں ہیں

زندگی میں لوگ نیکیاں کرتےرہتے ہیں
مگروہ آپ کی طرح احسان جتاتےنہیں ہیں

جو سوچ سمجھ کر ہمیں نظر انداز کرے
ہم اسے اپنےخوابوں میں بلاتے نہیں ہیں

آپ خوش نصیب ہیں جو میرا دیدار کرلیتےہیں
ورنہ ہر کسی کے سپنوں میں ہم جاتےنہیں ہیں

دیوانوں سےہم کچھ نا کچھ سیکھتےرہتےہیں
ایسی ہستیوں کو کبھی سمجھاتے نہیں ہیں

Rate it:
Views: 307
11 Jun, 2011