ایسی چاہت بھی کبھی کیا کسی نے کی ھو گی؟
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillمیں نے سوچا تھا کہ محفل میں زندگی ہو گی
تیرے بن خاک چراغوں میں روشنی ہو گی
بیت جائے گا سفر موج کے تھپیڑوں پر
ہاں مگر روح میں اک آپکی کمی ہو گی
زبان حرف کو ترسے حرف نگاہوں کو
ایسی چاہت بھی کبھی کیا کسی نے کی ہو گی
جب تجھے میری محبت نے ستایا ہو گا
تیری انا تیرےقدموں میں جا پڑی ہو گی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad