ایسی ہیں اس کی مستانی آنکھیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ایسی ہیں اس کی مستانی آنکھیں
ہیں میری جانی پہچانی آنکھیں

جب مجھےاس کا خیال آتاہے
ہو جاتی ہیں پانی پانی آنکھیں

ان آنکھوں کوجوپیار سےدیکھا
سنانےلگیں اپنی کہانی آنکھیں

شرم وحیاسےجھکی رہتی ہیں
لگتی ہیں وہ پاکستانی آنکھیں

جب وہ آنکھیں بدلیں توخیال آیا
کتنی جلدہوتی ہیں بیگانی آنکھیں

Rate it:
Views: 583
05 Dec, 2012