ایسی ہیں اس کی مستانی آنکھیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamایسی ہیں اس کی مستانی آنکھیں
ہیں میری جانی پہچانی آنکھیں
پہلی ہی نظر میں گھائل کرتی ہیں
ایسی ہیں وہ تیر کمانی آنکھیں
جب مجھےاس کاخیال آتا ہے
ہو جاتی ہیں پانی پانی آنکھیں
ان آنکھوں کوجوپیار سے دیکھا
سنانے لگیں اپنی کہانی آنکھیں
جب وہ آنکھیں بدلی تو خیال آیا
کتنی جلدبہوجاتی ہیں بیگانی آنکھیں
More Love / Romantic Poetry






