ایماں کے دم سے ہی وجود ہے عالم کا
Poet: ناصر دھامسکر By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriایماں کے دم سے ہی وجود ہے عالم کا
ہے یہ ایک پوشیدہ راز اس کے دوام کا
نہ بن کوتاہ نظر لیکن حاضر باش بن
کہ ہے کرشمہ مالک کے حسن نظام کا
ہے شمار بھی دشوار نعمتوں کا اور
گماں مشکل اسکے احسان وکرم کا
مجال نہیں کہ رات میں سورج نکلے
کہاں معلوم حال بھی سارے نجوم کا
تن گیا چھت کھلے آسماں کا مخلوق پر
سایہ بنا ستون سا وہ ہر خاص و عام کا
عیاں ہے تیری قدرت ہر چیز میں ناصر
ٹٹولنا بھی ہے پیمانہ افہام وتفہیم کا
More Love / Romantic Poetry






