ایک زندہ لاش بن گیا ہوں تیرےغم میں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ایک زندہ لاش بن گیاہوں تیرےغم میں
اب اور زیادہ سہہ نہیں سکتا الم میں

جس میں زیست کاسکوں کھونا پڑے
ادا کرنہیں سکتاایسی چاہ کی رسم میں

زندگی میں حادثات ہوتےرہتےہیں
اب کرتا نہیں ہوں آنکھیں پرنم میں

تجھ سےبچھڑکر ہم پہ یہ راز کھلا
کتنامزہ ہےتیری جدائی کہ غم میں

تیرے غم تو مجھےمار ہی ڈالتے
ابھی تک حوصلہ نہیں ہاراصنم میں

Rate it:
Views: 528
31 Aug, 2012