ایک سرپھرااپنابھی کوئی یار ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ایک سرپھرا اپنابھی کوئی یار ہے
میری کل پونجی جس کاپیار ہے

نئےسال کاکوئی کارڈنہ فون
کیاکہوں کتناغفلت شعارہے

مجھ پہ وہ ایسےرعب جماتاہے
جیسےمیں سپائی وہ تھانیدارہے

اسکی یاری نےمیرا دیوالیہ کردیا
اس کےپاس کوٹھی بنگلہ کارہے

اب اسےدولت کی خماری ہے
مجھے اس کی محبت کا خمارہے

میرےپیار سےقبل وہ مفلس تھا
اب اصغر غریب وہ سرمایہ دار ہے

Rate it:
Views: 397
25 Dec, 2012