ایک عجب سا احساس ہو تم
Poet: Aamna s.r By: Aamna s.r, karachiایک عجب سا احساس ہو تم
کبھی بہت دور کبھی بہت پاس ہو تم
تمہیں کھو نہ دوں یہ ڈر لگتا ہے
مگر نہ جانے دل کو یوں لگتا ہے
جاؤگے دور تو بھی جاؤگے کتنا
میری محبت کی میراث ہو تم
میں نے پایا ہے کیا تمہارے سوا
میری خوشی ہے کیا تمہارے بنا
میں تو بس تم میں کھوئی رہتی ہوں
نئ یادیں نئ قصے بنتی رہتی ہوں
تمہاری چاہ میں نم ہوجاتی ہے اکثر میری نظر
میری وفا کا میری محبت کا جہاں ہو تم
تمہیں دیکھتے ہی تھم سی جاتی ہوں اکثر
کیونکہ ایک عجب سا احساس ہو تم
More Love / Romantic Poetry






