ایک معصوم سا چہرہ

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad Anwar Khan, sailani nagar akola,Maharashtra,India

جس کی یادوں کا دل پہ پہرہ ہے
ایک معصوم سا وہ چہرہ ہے

اسکی آنکھوں میں ڈوب کر دیکھا
یہ سمندر بہت ہی گہرہ ہے

جاں کی بازی لگائی تھی میں نے
جیت کا کس کے سر پہ سہرہ ہے

شہر اندھوں کا لوگ گونگے ہیں
اور منصف یہاں پہ بہرہ ہے

ہوگئ کیوں فضا معطّر سی
کون محفل میں آکے ٹھرہ ہے

انکے قدموں کی برکتیں انور
آج پر نور ذرّہ ذرّہ ہے

Rate it:
Views: 609
02 Feb, 2013