ایک ہی خواب میں خوشبو سے بنایا تجھ کو

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

ایک ہی خواب میں خوشبو سے بنایا تجھ کو
دل کے گلدان میں پھولوں سے سجایا تجھ کو

تو نے جب پیار کی کرنوں سے نکلنا چاہا
اپنے آنچل کے دریچے میں چھپایا تجھ کو

میں نے دن رات محبت کے جنوں میں جل کر
زندگی! پیار سے کندن ہے بنایا تجھ کو

جلتے زخموں پہ مرے صبح کی شبنم رکھنا
اے مری رات اگر درد سنایا تجھ کو

مجھ سے سایہ مرا چھینا ہے تو اب صبر بھی دے
میرا دکھ درد ہے معلوم خدایا تجھ کو

نیند کو چھوڑ اے وشمہ تو عبادت کر لے
اپنی رحمت سے ہے اللہ نے جگایا تجھ کو

Rate it:
Views: 389
03 Jul, 2023
More Love / Romantic Poetry