اے خدا۔۔۔۔۔۔دے مجھے علم وہنر کی دولت
اس قدر دے کے سمندر کا ہو جیسے پانی
علم کی پیاس،ہوس سے بھی آگے مری
مجھکو معلوم ہے جو علم سے خالی ہو یہاں
اس کی اس جگ میں حقیقت میں نہیں ہے عزت
زندگی علم کی برکت سے حسین ہوتی ہے
ورنہ بے علم کی عزت تو نہیں ہوتی ہے
جستجو میں ہوں کہ میں علم کو حاصل کر لوں
اس کو ہر وقت دعاؤں میں ،میں شامل کرلوں
علم ہو پاس تو مایوسی نہ رسوائی ہے
علم آجائے تو دنیا میں پزیرائی ہے
زندگی بندگی بنتی ہے اسی نعمت سے
سرفراز آدمی ہوجاتا ہے پھر جنت سے