اے دوست تجھکو پا کے بڑی الجھنوں میں ہوں

Poet: Anwar Kazimi By: Anwar Kazimi, Mississauga, Canada

اے دوست تجھکو پا کے بڑی الجھنوں میں ہوں
میں قربتوں میں ہوں یا ابھی فاصلوں میں ہوں

یہ زندگی تو بحرِ تلاطمُ ہے ، اور میں
یادوں کی ٹوٹی پھوٹی ہوئی کشتیوں میں ہوں

اے شہرِ بے اَماں ، مرِی دیوانگی نہ پوچھ
لگتا ہے مجھکو ایسا کہ میں پاگلوں میں ہوں

یہ فیس بکُ کا فیض ہے ہم پر کہ اِن دنوں
میں تجھ سے لاکھ دور سہی ، رابطوں میں ہوں

گرچہ میں مشتِ خاک ہوں، تارا نہیں ہوں میں
لیکن اے آسمان ترِی وُسعتوں میں ہوں

مدت سے یہ زمین بھی کربَ و بلاَ میں ہے
مدت سے میں بھی سلسلہء کشتَ وخوںُ میں ہوں

Rate it:
Views: 459
19 Sep, 2015