اے دوست سنو

Poet: UA By: UA, Lahore

اے دوست سنو
جو کبھی تم
میری زندگی کی کتاب لکھنے بیٹھو
تو ایک کام کرنا
اس کتاب کا ہر ورق
اس کے نام کرنا
جس نے مجھے
عقیدت سے محبت
اور
محبت سے عقیدت کرنا سکھایا
جس نے مجھے
عقیدت سے محبت
اور
محبت سے عقیدت کے سفر کا
ہر راستہ دکھایا
وہ جو میری عقیدت ہے
وہ جو میری محبت ہے
اور تم جانتے ہو اسے
جو میری عقیدت ہے
جو میری محبت ہے

Rate it:
Views: 789
05 Oct, 2008