اے میرے ہم سفر
Poet: UA By: UA, Lahoreاک بار تو مجھ سے ملو اے میرے ہم سفر
سن لو میرے دل کی بات چن لو کوئی ڈگر
کب زندگی بھر ساتھ نبھا پائیں گے تمہارا
لیکن مجھے قبول تو سکتے ہو لمحہ بھر
ٹھہرو ذرا آنکھوں سے دل میں اتار لوں
کچھ پل تو دیکھ لوں میں آپ کو جی بھر
اے کاش میرے خواب کی تعبیر مل جائے
میری دعاؤں میں بھی پیدا ہو جائے اثر
عظمٰی میری حیات کو مہکا گیا کوئی
روح میں سما گیا کوئی دل میں گیا اتر
More Love / Romantic Poetry








