بآرش تھی اور بادل تھا

Poet: ZIA ULLAH TAHIR By: ZIA ULLAH TAHIR, ISLAMABAD

بآرش تھی اور بادل تھا
سڑکوں پر کوئی پاگل تھا

لفظوں کے سمندر تھے
نظر میں لیکن ساحل تھا

سارے خواب ادھورے تھے
درد میں لیکن کامل تھا

علم کی تھی چاہت لیکن
سب سے بڑا جاہل تھا

کہا تھا کچھ ظالم نے
کہا جو سب باطل تھا

تیرے نغموں میں طاہر
مرا خون جگر شامل تھا

Rate it:
Views: 427
21 Jul, 2017