بات کرتا ہے تو۔۔۔۔۔۔۔

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghaham

بات کرتا ہے تو دل کو جلا دیتا ہے
جب احتجاج کروں تو مسکرا دیتاہے

وہ کسی مزاحیہ شعر کی طرح ہے
جب میں غصےہوتا ہوں ہنسا دیتا ہے

میں جب بھی اس سے پیار مانگوں
وہ اپنےدونوں انگوٹھےدکھا دیتا ہے

ملنے کےوعدے تو بہت کرتا ہے
مگر صبح ہوتے انہیں بھلا دیتا ہے

مجھےستانا اس کا معمول بن چکا ہے
پیار سے کبھی کبھی دعا دیتا ہے

اس کے دلائل اتنے قوی ہوتےہیں
ود چاہے تو گدھے کو الو بنا دیتا ہے

Rate it:
Views: 367
13 Sep, 2018