بات کیجئے پیار کی ذرہ احتیاط سے
ہے یہ بات راز کی ذرہ احتیاط سے
کچھ دیر تو رکیئے دل میں آ کر آپ
چلے جائیے گا پھر ذرہ احتیاط سے
کہیں ہو نہ جائے خبر ملاقات کی
چھپا لیجئے یہ بات ذرہ احتیاط سے
چلیے گا سنبھل کر اس دھرتی پر
رکھیے گا آہستہ قدم ذرہ احتیاط سے