Add Poetry

بادل، چندا، آنکھ مچولی

Poet: azharm By: azharm, doha

بادل، چندا، آنکھ مچولی
کیا چکر ہے، رات یہ بولی

نکلا تھا میں، سورج چمکا
پھر تو بدلی سر پر ہو -لی

اُس کو میرے نام سے چھیڑا
تاروں کی تھی شیطاں ٹولی

بانہوں میں تھاما تھا میں نے
کس کارن وہ اتنا ڈولی

اُس کی خوشبو جب تک آئے
میں نے بھی تو آنکھ نہ کھولی

منظر سارے گیت سُنائیں
اور کہار اُٹھائے ڈولی

اُس کو اظہر ملنا ہو گا
سونا تھا جو قسمت سو لی
 

Rate it:
Views: 1889
31 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets