بار بار

Poet: Hina By: Jackey, Karachi

چلو تم ٹھیک کہتے ہو
محبّت اور سیاست میں
سب ہی اطوار جائز ہیں
چلو ہم مان لیتے ہیں
مگر یہ کیسی جنگ ہے
تم ہی میرے مقابل ہو
چلو ہم جیت کی خواہش
تم پہ وار دیتے ہیں
دھنک کے پُل پہ چڑھ کر
گگن کے پار جاتے ہیں
چلو ہم ہار جاتے ہیں

Rate it:
Views: 1102
06 May, 2008