Add Poetry

بارش اور تیری یاد۔۔

Poet: Muhammad Owais By: Muhammad Owais, Lahore

بارشوں میں بھیگ کر
وہ اکثر کہا کرتی تھی اویس

مجھے دو چیزیں بہت پیاری لگتی ہیں
ایک بارش اور ایک تم

بارش مجھے اس لیے پیاری لگتی ہے
کیوں کہ بارش تمہاری یادیں لے کر آتی ہے

تم مجھے اس لیے پیارے لگتے ہو
کیوں کہ تمہاری یادیں بارشوں کو اور بھی پیارا کر دیتی ہیں

جانے کیوں

میرا دل مجھ سے بار بار کہہ رہا ہے
کہ میں بارش کی ہر بوند سے پوچھوں

کیا
اُسے آج بھی بارش اچھی لگتی ہے

Rate it:
Views: 1857
04 May, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets