Add Poetry

بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں ہوتا

Poet: Saima By: Saima Waheed, sharjah-UAE

محبت ایسا نغمہ ہے ذرا بھی جھول ہو لے میں
تو سر قائم نہیں رہتا

محبت ایسا شعلہ ہے ہوا جیسی بھی چلتی ہو
کبھی مدھم نہیں ہوتا

محبت ایسا رشتہ ہے
کہ جس میں بندھنے والوں کے دلوں میں غم نہیں ہوتا

محبت ایسا پودا ہے جو تب بھی سبز رہتا ہے
کہ جب موسم نہیں ہوتا

محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے
تو پانی کم نہیں ہوتا

Rate it:
Views: 2034
19 Jul, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets