بارش سے پہلے
Poet: Shaikh Khalid Zahid By: Shaikh Khalid Zahid, Karachiبارش کی ہلکی ہلکی بوندیں
جب زمین کو چومنے لگیں
تو تم
قوس و قزح کے رنگوں کا آنچل بنا کر
پاؤں میں بوندوں کی جھنکار پہن کر
بدلی سے کاجل چرا کر
آکھین میں سجا کر
برکھا رت کا پیرہن بنا کر
دل میں میری یادوں کوبسا کر
چپکے سے میرے خیالوں میں آنا
اور میری آنکھوں کو بوندوں سی نم کر جانا
بارش سے پہلے
بس ــ تم اتنا کر جانا
More Love / Romantic Poetry







