بارشوں کے موسم میں
Poet: Ahsan By: Ahsan Mirza, Karachiبارشوں کے موسم میں
کب سے چشم ِ نم میری
تجھ کو یاد کرتی ہے
سب یہی سمجھتے ہیں
یہ نمی جو آنکھوں نے
میری اوڑھ رکھی ہے
بارشوں کی بوندوں کی
بے ضرر کہانی ہے
آج بھی یہ روتی ہیں
تیرے بھی تغافل کو
جان لوں تو آنسوں ہیں
ورنہ صرف پانی ہے
More Love / Romantic Poetry






