بارِشوں کے موسم میں
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodhaجب کسی کی یاد آئے
 تم ذرا سا رو لینا
 اپنے روتے چہرے کو
 بارشوں میں دھو لینا
 بارشوں کا موسم بھی
 جب بُرا لگے تم کو
 اور اپنی شامیں بھی
 تم کو تنہا لگتی ہوں
 یا تو چاندنی راتیں
 تم سے کچھ نہ کہتی ہوں
 اُس گھڑی سمجھ لینا
 تم نے اِک خطا کی ہے
 بارشوں کے موسم میں
 تم نے جس کو چھوڑا تھا
 وہ ہی تم کو پیارا تھا
 تم نے جس کو ٹھکرایا
 اُس میں دِل تمھارا تھا
 اب سزا تو ملنی ہے
 بارشوں کے موسم میں
 اُس کی سسکیاں تم کو
 رات بھر ستاتی ہیں
 اُس کی سرد آہیں بھی
 دردِ دل جگاتی ہیں
 تم اُداس رہتے ہو
 بارشوں کے موسم میں
 جب کسی کی یاد آئے
 اُس گھڑی سمجھ لینا
 آج تم جو تنہا ہو
 تم سے دور رہ کر تو
 آج وہ بھی تنہا ہے
 بارشوں کے موسم میں
More Love / Romantic Poetry






