باقی ہے

Poet: Saima By: Saima Waheed, Sharjah-UAE

انا کی بات ہے ورنہ محبت اب بھی باقی ہے
اسے میری مجھے اس کی ضرورت اب بھی باقی ہے

کوئی مشکل گر درپیش آئے تو لوٹ آنا
قسم سے تمہارے واسطے دل میں عقیدت اب بھی باقی ہے

بلا کی سرد مہری ہے میری ہر بات میں لیکن
میرے سینے میں چاہت کی حرارت اب بھی باقی ہے

Rate it:
Views: 415
30 Jun, 2009