Add Poetry

بال کی کھال

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

کھینچے گا بال کی وہ یہاں کھال دیکھنا
غربت میں پھانسنے کا نیاء جال دیکھنا

دھوکے سے لے کے آیا کمیں گاہ کی طرف
دلدل میں دھسنے والوں کا تم حال دیکھنا

عزت کے منہ پہ بھیک کا تھپڑ ہوا رسید
ذلت سے سرخ ہوتا ہوا گال دیکھنا

سالوں کی محنتوں کی بدولت بنا تھا جو
لٹتا ہوا سڑک پہ وہی مال دیکھنا

بیٹی تو کہہ رہا تھا حسینوں کو وہ مگر
منہ سے ٹپک رہی تھی مگر رال دیکھنا

خبروں سے کچھ غرض نہ طلب نوکری کی ہے
رشتوں کے اشتہار میں بس “ زال “ دیکھنا

زنخوں کا احتجاج کچلنے کے واسطے
ہاتھوں میں تھام کر وہ چلا ڈھال دیکھنا

مرغی کو خواب و خیال سے اپنے نکال دے
سپنے میں بھی یہاں پہ اشہر دال دیکھنا

Rate it:
Views: 428
18 Feb, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets