بتددریج وصال

Poet: NADEEM MURAD ندیم مراد By: N A D E E M M U R A D , UMTATA SOUTH AFRICA

آپ سے پہلے آپ کی خوشبو
آ پہنچتی ہے میری سانسوں میں

اور پھر آپ کی مدھر آواز
پریم رس گھولتی ہے کانوں میں

اور جب اک جھلک نظر آئے
قمقمے جل اٹھیں چراغوں میں

نین ٹپ ٹپ برس پڑیں یوں ہی
جیسے بارش ہو ریگزاروں میں

پھر سراپا کہیں نظر آئے
آگ لگ جائے آب دانوں میں
 

Rate it:
Views: 745
14 Jul, 2013