برا نا مان اگر تجھ کو پیار کرتا ہوں
گناہ کونسا ایسا میں یار کرتا ہوں
میری خطاؤں میں میری سمجھ کا نہیں کوئی دخل
میں جو بھی کرتا ہوں بے اختیار کرتا ہوں
تو کتنے پیار کے قابل ہے کیا خبر مجھ کو
کہ میں تو جتنا بھی ممکن ہے پیار کرتا ہوں
وہ غیر ہو یا اپنا ساجن کوئی بھی ہو مگر اُس سے
میں تیرا تذکرہ دیوانہ وار کرتا ہوں
خدا کی دنیا سے اتنی محبت نہیں ہے شاید
خدا کے ایک بندے سے میں جتنا پیار کرتا ہوں