Add Poetry

برا ہی کیا تھا جو آپ اپنی مثال ہوتے کمال ہوتے

Poet: عابد عمر By: مصدق رفیق, Karachi

برا ہی کیا تھا جو آپ اپنی مثال ہوتے کمال ہوتے
کسی طرح سے جو ٹوٹے رشتے بحال ہوتے کمال ہوتے

یہ لیلیٰ مجنوں یہ ہیر رانجھا یہ شیریں فرہاد کی محبت
تھی ایسی شدت کہیں جو ان کے وصال ہوتے کمال ہوتے

پڑھا نہیں تھا نصاب الفت عمل میں آگے تھے ہر کسی سے
سمجھتی دنیا اگر ہمیں بے مثال ہوتے کمال ہوتے

وہ مجھ سے ملتا خموش رہتا خموشیوں پر ہی داد پاتا
مگر جو نظروں سے منفرد سے سوال ہوتے کمال ہوتے

یہ کیا کہ تنہائیوں سے رشتہ بنا کے خود کو گنوا لیا ہے
سما کے مجھ میں جو آپ میرا جمال ہوتے کمال ہوتے

جسے بھی دیکھا اسی کو دعوائے حسن کرتے سنا گیا ہے
جہان بھر میں حسیں اگر خال خال ہوتے کمال ہوتے

نصیب اپنا سخنوروں میں ہماری گنتی نہ ہو سکے گی
عمرؔ اداکار ہم اگر با کمال ہوتے کمال ہوتے
 

Rate it:
Views: 2
04 Mar, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets