برس کے جا بھی چکا تیرے پیار کا موسم۔
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Moscowبرس کے جا بھی چکا تیرے پیار کا موسم
وہ بے زبان لبوں کی پکار کا موسم
خزائیں جا بھی چکیں، اور بہار آبھی گئی
مگر نہ بدلا دلِ بے قرار کا موسم
نہ جانے کیسی قیامت کی نارسائی ہے
نہ آیا مجھ پر تیرے اختیار کا موسم
ہمیں یہ ضد ہے کہ تجھ سے کبھی نہ مانگیں گے
ترے وصال کا منظر، خمار کا موسم
مرے حواس پہ چھایا ہے کتنا سناٹا
کوئی ہوا چلے ، آئے بہار کا موسم
More Love / Romantic Poetry






