برملا پیار کا اظہار نہیں کیا کرتے

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

برملا پیار کا اظہار نہیں کیا کرتے
صنم کو سرراہ رسوا نہیں کیا کرتے

کچھ توتکلف ہونا چاہیے گفتگو میں
ہر بات کھلے عام نہیں کیا کرتے

سمجھے بغیر دل کی بات اس کی
ہر بات پر اسرار نہیں کیا کرتے

اس کی مسکراہٹ کو اشارہ سمجھ کر
خود کو بیقرار نہیں کیا کرتے

روٹھ جائے اگر صنم پیار کی باتوں سے
اسے منانے کا انتظار نہیں کیا کرتے

Rate it:
Views: 531
24 Oct, 2012