Add Poetry

بری زمانے کی مجھ کو ہوا نہ لگ جائے

Poet: By: AB shahzad, Mailsi

بری زمانے کی مجھ کو ہوا نہ لگ جائے
کبھی مری بھی کہیں پر صدا نہ لگ جائے

خلوص سے سبھی کو ملتا اس لیے ہوں میں
کسی غریب کی مجھے بد دعا نہ لگ جائے

مرے تو لمس طنابیں بھی کھینچ لی اس نے
میں اس لیے گیا ڈر ڈائقہ نہ لگ جائے

یہ پوچھنا تھا کہ تم نے کسی سے پیار بھی کیا
تجھے بھی روگ محبت سدا نہ لگ جائے

نہ آشنا ہوں حقیقت ہے عشق تیرے کی کیا
یہ پیار ہوتا ہے کیا مبتدا نہ لگ جائے

زمانے سے میں نہیں ڈرتا اس کا ڈر تو ہے
مرے ہی پیچھے یہ کوئی بلا نہ لگ جائے

میں اس لیے ہی یہاں چھپ کے بیٹھا ہوں شہزاد
ادھر ہی ہوں میں یہ اس کو پتا نہ لگ جائے

Rate it:
Views: 189
20 Dec, 2020
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets